بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پاک ترک اسکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری: سینیٹ نے جواب طلب کرلیا

پاک ترک اسکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری: سینیٹ نے جواب طلب کرلیا


سینیٹ کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میاں رضا ربانی نے ملک میں پاک ترک اسکول سسٹم میں اپنے فرائض انجام دینے والے اساتذہ اور ان کے اہلخانہ کی ملک بدری پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

سینیٹ میں اجلاس کے دوران ایک سینیٹر کے بیان پر چیئرمین سینیٹ نے وزیر داخلہ سے پاک ترک اسکولز کے اساتذہ اور اہلخانہ کی ملک بدری کے حوالے سے پالیسی بیان بھی طلب کرلیا۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ترک شہریوں کی ملک بدری کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’300 کے لگ بھگ ترک شہریوں کو ظالمانہ حراست کے بعد ان کے اہلخانہ سمیت بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک بدر کیا گیا، جن پر پاکستان نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*