بنیادی صفحہ / اہم خبریں / بھارت میں آئی لو پاکستان والے غباروں کی فروخت، دودکاندار گرفتار

بھارت میں آئی لو پاکستان والے غباروں کی فروخت، دودکاندار گرفتار


کانپور : مبینہ پاکستانی جاسوس کبوتر سے خوفزدہ بھارتی اب پاکستان کے نام کے غباروں سے بھی ڈرنے لگے، پولیس نے ’آئی لوپاکستان‘ والے غبارے فروخت کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کانپور میں پولیس میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب اس کو یہ خبر ملی کہ گووندنگر میں ایک دکان پر آئی لو پاکستان والے غبارے فروخت کیے جارہے ہیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر غباروں کے کئی پیکٹس قبضے میں لے لیے اور مذکورہ دکاندروں کو اپنی حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام ان غباروں کے بارے میں پتہ لگانے کی کوششوں میں ہیں کہ آیا یہ غبارے کہاں سے آئے؟ اور انہیں کہاں پرنٹ کیا گیا

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*