بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پیمرا کا 135واں اجلاس، تین نجی ٹی وی چینلز کی نشریات معطل کردی

پیمرا کا 135واں اجلاس، تین نجی ٹی وی چینلز کی نشریات معطل کردی


اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے ذائقہ ٹی وی اور بزنس پلس ٹی وی کی نشریات کو 30دنوں کے لئے معطل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا )کا135واں اجلاس پیمرا ہیڈکواٹر میں منعقد کیا گیا ،جس میں اتھارٹی نے نجی ٹی وی چینلز ذائقہ ٹی وی اور بزنس پلس کی طرف سے گزشتہ کئی سالوں سے لائسنس کی تجدید کے لئے واجب الادا فیس کی عدم ادائیگی پر دونوں چینلز کی نشریات کو معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسی اجلاس میں نجی ٹی وی چینل 7نیوز کی نشریات کو بھی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے حوالے سے غلط خبر چلانے پر 7دنوں کو معطل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*