بنیادی صفحہ / پاکستان / پاکستانی بچی جس کا سر سیدھا نہیں ہوپاتا

پاکستانی بچی جس کا سر سیدھا نہیں ہوپاتا


صوبہ سندھ کے علاقے مٹھی میں ایک نو سالہ بچی سے لوگ اتنا خوفزدہ ہے کہ وہ معاشرے سے کٹ کر رہ گئی ہے جس کی وجہ اس کی گردن 180 ڈگری کے ناممکن زاویے پر جھک جانا ہے۔

افشین قمبر نامی یہ بچی کسی نامعلوم عضلاتی مرض کی شکار ہے جس کی وجہ سے یہ اپنے سر کو سیدھا رکھنے میں ناکام رہتی ہے۔

اس بیماری کے نتیجے میں افشین چلنے پھرنے یا کھڑے ہونے سے بھی معذور ہوگئی ہے اور ہر وقت بیٹھے رہنے پر مجبور ہوتی ہے جبکہ کھانے پینے اور ٹوائلٹ جانے کے لیے بھی مدد کی ضرورت پڑتی ہے۔

افشین پیدائش کے وقت تو اپنے بہن بھائیوں کی طرح صھت مند تھی مگر آٹھ ماہ کی عمر میں اس کی زندگی بدلنا شروع ہوئی، جمیلہ نے بتایا ‘ جب وہ آٹھ ماہ کی تھی تو وہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے زمین پر گرگئی جس سے گردن متاثر ہوئی’۔

انہوں نے مزید بتایا ‘ ہم نے شروع میں تو اسے نظرانداز کردیا مگر جب مقامی سطح پر اسے دکھایا گیا تو بھی اس کی حالت بہتر نہیں، عمر بڑھنے سے مسائل زیادہ پیچیدہ ہوگئے، وہ سر کو سیدھا نہیں رکھ پاتی جبکہ اکثر گردن میں درد کی شکایت کرتی ہے’۔

مقامی ڈاکٹر دلیپ کمار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس طرح کے کیسز نہ ہونے کے برابر سامنے آتے ہیں، اس کی حالت ریڑھ کی ہڈی میں مسئلے یا عضلاتی مرض کی وجہ سے ہے مگر حتمی نتیجہ مناسب معائنے سے ہی نکالا جاسکتا ہے’۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*