پاکستانی گلوکار ہارون شاہد کو اکثر و بیشتر کنسرٹس یا کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کرتے دیکھا جاچکا ہے، تاہم وہ پہلی مرتبہ ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ میں اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔
فلم ’ورنہ‘ کے ٹریلر میں ہارون شاہد ماہرہ خان کے شوہر کے کردار میں نظر آئے، اور فلم کے پہلے گانے ’سنبھل سنبھل کے‘ میں ان کی رومانوی کہانی پر فوکس کیا گیا۔
تاہم فلم میں ان کا کردار ہے کیا؟ اور ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا ان کا تجربہ کیسا رہا اس حوالے سے انہوں نے ڈان سے بات کی۔