بنیادی صفحہ / پاکستان / ملتان: دوران پرواز خاتون مسافر انتقال کرگئیں

ملتان: دوران پرواز خاتون مسافر انتقال کرگئیں


ملتان: قومی ائرلائن کی ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں خاتون مسافر انتقال کرگئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 739 صبح پانچ بجے ملتان سے جدہ کے لئے روانہ ہوئی۔ دوران پرواز خاتون مسافر رضیہ بی بی انتقال کرگئیں۔ جس کے باعث پرواز کو ساڑھے چھ بجے کراچی ائرپورٹ پر اتارا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ رضیہ بی بی کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی۔ پی آئی اے کی انتظامیہ مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 739 صبح ساڑھے سات بجے کراچی سے جدہ کیلئے روانہ کر دی گئی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*