بنیادی صفحہ / اہم خبریں / لاہور:خاتون ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف سابق شوہر انصاف لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

لاہور:خاتون ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف سابق شوہر انصاف لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا


:لاہور: خاتون ایڈیشنل سیشن جج شازیہ احمد کے خلاف سابق شوہر انصاف لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا۔شہری عبدالواحد کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج شازیہ احمد سے اس کی علیحدگی ہوچکی ہے لیکن اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، عبدالواحد اپنے ساتھ ہونے والاظلم کی داستان سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا، اس کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیشن جج شازیہ نے اس کی جائیداد پر قبضہ کررکھا ہے اور بچے بھی چھین لئے ہیں ،چیف جسٹس انصاف فراہم کریں، درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ایڈیشنل سیشن شازیہ احمد کو عہدے سے برطرف کیاجائے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*