بنیادی صفحہ / اہم خبریں / فلم ’ورنہ‘ رواں سال 17 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کردی جائے گی،ٹریلرجاری

فلم ’ورنہ‘ رواں سال 17 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کردی جائے گی،ٹریلرجاری


فلم ’ورنہ‘ رواں سال 17 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کردی جائے گی اور جیسے جیسے اس کی ریلیز قریب آرہی ہے، ہارون شاہد کے مطابق وہ کافی نروس ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں کافی پرجوش ہوں، لیکن نروس بھی ہورہا ہوں، میں فلم کا ایک اہم کردار ہوں، اور مجھے سمجھ نہیں آرہا کے لوگ مجھے اداکاری کرتے دیکھ کر کیا کہیں گے‘۔

فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے ہارون نے بتایا کہ ’اب تک لوگوں نے مجھے شوز اور کنسرٹس میں پرفارم کرتے دیکھا جہاں میں، بالکل ویسا ہی ہوتا ہوں جیسا میں ہوں، لیکن فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد سب نے مجھ سے کہا کہ میں بالکل تبدیل لگ رہا تھا اور یہ میرے لیے بہت بڑی بات تھی، یہی میرا کردار ہے اور یہ میں نے شعیب منصور سے سیکھا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بتانے کی ضرورت محسوس ہو کہ میں اداکاری کررہا ہوں تو اس کا مطلب میں بالکل اداکاری نہیں کررہا‘۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*