بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں ایس پی ڈاکٹر فرخ اور انسپکٹر احسان اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں ایس پی ڈاکٹر فرخ اور انسپکٹر احسان اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری


لاہور: سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں ڈی آئی جی رانا عبدالجبارانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوگئے فاضل جج نے مذکورہ پولیس افسر کو5لاکھ کا ضمانت نامہ داخل کرانے کا حکم دیا ہے ،عدالت میں 121پولیس ملازمین پیش ہوئے جبکہ فاضل جج نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر 2پولیس افسروں ایس پی ڈاکٹر فرخ اورانسپکٹر احسان اشرف کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 2نومبر تک ملتوی کردی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کی سماعت شروع ہوئی توعدالت میں 124پولیس اہلکاروں میں سے 122پولیس اہلکاروں اور افسران کی حاضری مکمل کی ،عدالت نے ایس پی ڈاکٹر فرخ اور انسپکٹر احسان اشرف کے پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، اس کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا لاہور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی جاری ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے ،آئندہ تاریخ پر ڈاکٹر فرخ اور انسپکٹر احسان اشرف کے اشتہاری ہونے کے حوالے سے کارروائی مکمل کی جائے گی ،بعد میں عدالت ملزمان کو استغاثے کی نقول فراہم کرنے کے لئے تاریخ مقرر کرے گی۔عدالت میں ادارہ منہاج القران نے پرائیویٹ استغاثہ دائر کررکھاہے جس میں پولیس کے 124پولیس افسروں واہلکاروں کو بطور ملزم نامزد کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے الگ سے انسپکٹر عامر سلیم سمیت 42افراد کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے ،دونوں کی سماعت عدالت میں اکٹھی کی جا رہی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*