بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سابق سفیر حسین حقانی تنخواہ قومی خزانے سے وصول کرتے اور گن کس کے گاتے تھے؟

سابق سفیر حسین حقانی تنخواہ قومی خزانے سے وصول کرتے اور گن کس کے گاتے تھے؟


واشنگٹن: سابق امریکی سینیٹر لیری پریسلر نے کہاہے کہ حسین حقانی نے امریکا اور پاکستان دونوں طرف سے فائدے اٹھائے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کو دئیں گئے اپنے ایک بیان میں لیری پریسلر کا کہناتھا کہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی تنخواہ قومی خزانے سے وصول کرتے تھے لیکن گن امریکا کے ہی گاتے تھے۔ حسین حقانی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کا سیاسی سفر سانپ سیڑھی کے کھیل کی طرح رہا۔ آغاز جماعت اسلامی سے کیا اور پھر پیپلز پارٹی کی نفرت میں آئی جے آئی میں چلے گئے۔ پھر پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماوں کے خلاف وہ پمفلٹ چھاپے جن کے ناپسندیدہ ہونے کا تذکرہ آج بھی ہوتا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*