بنیادی صفحہ / اہم خبریں / زرمبادلہ کے ذخائر میں ۱۵ کروڑ ڈالرز کی کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں ۱۵ کروڑ ڈالرز کی کمی


:کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتےکے دوران ۱۵ کروڑ ڈالرز سے زائد کم ہو گئے اور مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر ۲۰ ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آگئے۔ اسٹیٹ کے مطابق ۲۰ اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر ۱۵ کروڑ ۸ لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر ۲۰ ارب ۵کروڑ ۲۹ لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر ۱۹ ارب ۹۰ کروڑ ۲۱ لاکھ ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر ۲۱ کروڑ ٦۰ لاکھ ڈالرز کمی سے ۱۳ ارب ۹۴ کروڑ ۱٦ لاکھ ڈالرز رہ گئے تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر ٦ کروڑ ۵۲ لاکھ ڈالرز اضافے سے ۵ ارب ۹٦ کروڑ ۵ لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیے گئے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*