بنیادی صفحہ / پاکستان / دوسرا ٹی 20: فہیم اشرف کی شاندار ہیٹ ٹرک

دوسرا ٹی 20: فہیم اشرف کی شاندار ہیٹ ٹرک


سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی میڈیم پیسر فہیم اشرف نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے بیٹنگ کی دعوت پر اچھا آغاز کیا اور 43 رنز کی اوپننگ شراکت قائم ہوئی۔

تاہم 106 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن ٹیم لڑکھڑا گئی اور ایک کے بعد ایک اس کے کھلاڑی آؤٹ ہوتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف

پہلی اننگز کے 19ویں اوور میں فہیم اشرف نے اشارا ادانا، اداوتے اور شناکا کو لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی۔

وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر ہیں۔

انہوں نے مجموعی طور پر 3 اوورز میں 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*