بنیادی صفحہ / اہم خبریں / این ٹی ایس بھی گرفت میں آگیا، تحقیقات کا حکم

این ٹی ایس بھی گرفت میں آگیا، تحقیقات کا حکم


اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جس پر نیب نے این ٹی ایس کے خلاف دائر مقدمات پر انکوائری شروع کردی ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام طلبا کے مفادات کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور میرٹ و شفافیت کے خلاف کسی بھی ادارے کو طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ واضح رہے کہ نیب کے خلاف تین مقدمات التوا کا شکار ہیں جن میں پرچہ آؤٹ کرنے، کرپشن اور طلبہ کے مفادات کو نقصان پنچانے کے کیسز شامل ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*