بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پچ اسکینڈل: بھارتی شائقین شعیب اختر پر برس پڑے

پچ اسکینڈل: بھارتی شائقین شعیب اختر پر برس پڑے


نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ سے قبل منظر عام پر آنے والے پچ اسکینڈل پر تحفظات کا اظہار کرنے والے شعیب اختر پر بھارتی شائقین برس پڑے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے میچ سے قبل ہی بھارتی میڈیا میں پچ تیار کرنے والے کیوریٹر کی جانب سے بکیز کی پسندیدہ پچ تیار کرنے کی ایک ویڈیو سامنے آگئی تھی۔

پونے کرکٹ گراؤنڈ کے پچ منیجر پینڈورانگ سلیگاؤنکار کے حوالے سے انڈیا ٹوڈے نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر بکیز کا کردار ادا کرنے والے رپورٹر کی پسند کی پچ تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم آئی سی سی عہدیداروں نے میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*