بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ہونڈا کی جدید ترین موٹرسائیکل متعارف

ہونڈا کی جدید ترین موٹرسائیکل متعارف


ہونڈا نے اپنی نئی موٹرسائیکل متعارف کرا دی ہے اور یہ اس کمپنی کی اب تک کی جدید ترین سواری ہے۔

ہونڈا گولڈ ونگ کا 2018 ورژن متعارف کرایا گیا ہے جو کہ کسی اسپورٹس بائیک کی طرح ہے مگر اس میں دو سے زیادہ افراد سفر کرسکتے ہیں بلکہ کافی سامان بھی رکھا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ موٹرسائیکل نوجوانوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو انہیں نہ صرف اچھے سفر میں مدد دے گی بلکہ تفریح کا ذریعہ بھی ثابت ہوگی۔

اور یہ دنیا کی پہلی موٹرسائیکل ہے جس میں ایپل کار پلے سسٹم دیا گیا ہے۔

یہ نئی موٹرسائیکل سابقہ ماڈل سے 40 کلوگرام کم وزن کی حامل ہے جس میں مزید کمی بھی لائی جاسکتی ہے۔

صرف انجن سے ہی تین کلو سے زیادہ وزن کم کیا گیا ہے حالانکہ وہ 1800 سی سی انجن ہے جو پہلے سے زیادہ بہتر ہے۔

اس کے پٹرول ٹینک میں ایک وقت میں 21 لیٹر پٹرول بھرا جاسکتا ہے جبکہ مائیلج 42.2 میل فی گیلن ہے۔

مگر اس موٹرسائیکل کی خاص بات اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی موجودگی ہے اور پہلی بار اس طرح کی سواری میں 7 انچ کی ایل سی ڈی دی گئی ہے جس سے آپ فون کے ذریعے کنکٹ ہوسکتے ہیں، بلیوٹوتھ سے پیئر رکستے ہیں جیسا گاڑیوں میں ہوتا ہے۔

اسی طرح موٹرسائیکل میں ایل ای ڈی پیوڈل لائٹس کو بھی لگانے کا آپشن موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ہونڈا کی نئی موٹرسائیکل عدم دستیاب

پہلے سے بہتر سسپنشن کے ساتھ اس میں چار رائیڈنگ موڈز دیئے گئے ہیں، جیسے رین، اکنامکل، ٹورنگ ان اسپورٹس وغیرہ۔

اس موٹرسائیکل میں آپشنل ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن کا آپشن بھی ہے جبکہ سیون اسپیڈ یونٹ اسے مکمل طور پر آٹومیٹک میں بدل سکتا ہے۔

مگر اس کی قیمت ضرور ہوش اڑا دینے والی ہے۔

اس کا مینوئل ماڈل 23 ہزار 500 ڈالرز (لگ بھگ پچیس لاکھ پاکستانی روپے) کا ہے جبکہ مختلف آپشنل فیچرز کے ساتھ یہ موٹرسائیکل 26 سے 28 ہزار ڈالرز (26 سے 29 لاکھ پاکستانی روپے کے درمیان) پہنچ جاتی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*