بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پاکستان مفتی قوی کا پولی گرافک ٹیسٹ، 6 گھنٹے تک سوالات

پاکستان مفتی قوی کا پولی گرافک ٹیسٹ، 6 گھنٹے تک سوالات


ملتان : قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم عبدالقوی کے بیانات کو سچ اور جھوٹ پر پرکھنے کے لیے پولی گرافک ٹیسٹ کرالیا گیا، رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث ملزم مفتی عبدالقوی کو صبح سویرے ہی ڈی ایس پی عبدالرحیم کی سربراہی میں پولیس کی سخت سیکیورٹی میں پولی گراف ٹیسٹ کے لیے لاہور لایا گیا جہاں پنجاب فرانزک ایجنسی میں ان کا 6 گھنٹے طویل پولی گرافک ٹیسٹ ہوا جس میں ان سے مرحومہ قندیل بلوچ، ان کے بھائیوں اور دیگر سے متعلق سوالات کیے گئے۔

ٹیسٹ کے بعد مفتی عبدالقوی کو سخت سیکیورٹی میں لاہور سے ملتان روانہ کردیا گیا، پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ چند روز بعد پولیس کو ارسال کی جائے گی جس سے قندیل بلوچ قتل کیس میں پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔

مفتی قوی کو فرار کرنے والے تفتیشی افسر کی قید ختم، ضمانت منظور

دریں اثنا مفتی عبدالقوی کو عدالت سے فرار کرانے والے تفتیشی افسر کی ضمانت منظور کرلی گئی، سب انسپکٹر نور اکبر نے مفتی قوی کو ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار کرادیا تھا۔

تفتیشی افسر کی ضمانت 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی، گرفتار تفتیشی افسر نور اکبر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*