بنیادی صفحہ / دلچسپ و عجیب / وہ خاتون جس کے پسینے میں خون بہتا ہے

وہ خاتون جس کے پسینے میں خون بہتا ہے


تصور کریں کہ ایک ہسپتال میں 21 سالہ خاتون داخل ہو جس کی جلد بالکل ٹھیک نظر آرہی ہے، مگر اچانک چہرے سے پسینے کی بجائے خون بہنا شروع ہوجائے۔

پڑھنے اور سننے میں تو کسی ہارر فلم کا حصہ لگتا ہے مگر درحقیقت ایسا عجیب طبی کیس گزشتہ دنوں اٹلی میں سامنے آیا، جہاں ایک خاتون کے چہرے پر پسینے کی جگہ خون بہتا ہے۔

اطالوی ماہرین طب کے مطابق اس 21 سالہ خاتون کو تین سال سے یہ مسئلہ درپیش ہے، جس کے چہرے اور ہاتھوں سے پسینے کی بجائے خون بہتا ہے۔

اس عارضے کے نتیجے میں وہ لوگوں سے کٹ کر رہ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ خون اس وقت بہنا شروع ہوتا ہے جب وہ سو رہی ہوتی ہے یا ورزش کرتی ہے مگر ذہنی تناﺅ کے دوران زیادہ خون بہتا ہے۔

ڈاکٹر اس مریضہ کی جلد میں کسی زخم کے آثار تلاش نہیں کرسکے اور ٹیسٹ سے بھی انکشاف ہوا کہ خون میں کوئی خرابی نہیں۔

جب مائیکرو اسکوپ میں خون جیسے پسینے کے نمونے کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ جلد سے باہر آنے والا یہ سیال خون کے سرخ خلیات پر مبنی ہے اور کسی نامعلوم وجہ کی بناءپر خاتون کا پسینہ سرخ ہوگیا ہے۔

ڈاکٹروں نے اس مرض کی تشخیص hematohidrosis کے نام سے کی ہے جس میں جلد سے خون پسینے کی شکل میں بہتا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*