بنیادی صفحہ / اہم خبریں / نیب کے کام میں تبدیلی اوراحتساب ہوتا نظرآئے گا، جسٹس (ر) جاوید اقبال

نیب کے کام میں تبدیلی اوراحتساب ہوتا نظرآئے گا، جسٹس (ر) جاوید اقبال


اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے کام میں تبدیلی اور احتساب اب ہوتا نظر آئے گا، قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، نیب ہیڈ کوارٹر بلڈنگ کے تعمیری بجٹ کی انکوائری کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نئے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پاکستان سے کرپشن صاف کرنے کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے صفائی کا آغاز نیب ہیڈ کوارٹر سے کرانے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں اہم اور بڑے فیصلے کیے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز بلڈنگ کی تعمیر کے لیے پانچ سو ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ،بلڈنگ آٹھ سو ستر ملین روپے میں مکمل ہوئی .

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*