بنیادی صفحہ / اہم خبریں / نواز شریف کے وطن واپسی کے شیڈول میں تیسری بار تبدیلی

نواز شریف کے وطن واپسی کے شیڈول میں تیسری بار تبدیلی


اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے لاہور کے ٹکٹ میں تیسری بار تبدیلی آگئی ، اب نواز شریف 26 اکتوبر کے بجائے 7 جنوری کو پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا شیڈول پھر تبدیل ہوگیا، نواز شریف 26 اکتوبر کے بجائے7 جنوری کو واطن واپس آئیں گے، نوازشریف پی آئی اے کی پروازپی کے 758 سے 7جنوری کولاہور پہنچیں گے، ٹکٹ پہلے 4جنوری ، پھر 23 اکتوبر اور اب 7 جنوری کا کردیا گیا، نواز شریف کی سیٹ کا نمبر 5 اے ہے۔

نواز شریف کے سیکرٹری حنیف خان ان کے ہمراہ ہونگے۔

گذشتہ روز نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق متضاد اطلاعات تھیں، نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف سعودی عرب سے پاکستان جائیں گے، نوازشریف پاکستان جانے کے لئے ہی یہاں سے گئے ہیں، نوازشریف کےسعودی عرب جانے کا مقصد والدہ سے ملنا تھا۔

تاہم مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں کی تردید کردی تھی

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*