بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد قاتلانہ حملے میں ہلاک

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد قاتلانہ حملے میں ہلاک


حیدر آباد میں حالی روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر نوشاد اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ گھر کے قریب انہیں گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے مقتول کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم اب تک ان کے قتل کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر نوشاد حیدر آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے قریبی ساتھ ہیں۔

ڈاکٹر نوشاد وینٹری ڈاکٹر تھے جو حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے سیکٹر امور انجام دے رہے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نوشاد کو تین گولیاں سینے میں جبکہ ایک گولی ان کے چہرے پر لگی ہے۔

عینی شاہد کے مطابق ایم کیو ایم رہنما کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جنہوں نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے اور ایم کیو ایم رہنما پر فائرنگ کے بعد وہ موٹر سائیکل فرار ہوئے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*