بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اسمارٹ فون سے ڈیجیٹل کیمرے جیسی تصاویر لینے کا آسان طریقہ

اسمارٹ فون سے ڈیجیٹل کیمرے جیسی تصاویر لینے کا آسان طریقہ


آج کل اسمارٹ فون بہت عام ہیں اور لوگ ان سے تصاویر بھی خوب لیتے ہیں لیکن یہ ایک اہم سوال ہے کہ اچھی تصویر کو لینا کیسے ممکن بنایا جائے؟

جیسے مکمل چاند کا جادوئی نظارہ آسمان پر دیکھا جاسکتا ہے، مگر اس کی تصاویر اسمارٹ فون سے لینے کی کوشش کی جائے تو وہ دھندلی ہوجاتی ہیں،تو اگر آپ کے پاس ڈیجیٹل کیمرہ نہیں بھی ہے تو نیچے موجود ٹپس اس حوالے سے کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

درحقیقت کچھ عام ٹرکس کی مدد سے آپ ڈیجیٹل کیمرے جیسی بہترین تصاویر کسی بھی اسمارٹ فون سے لے سکتے ہیں۔

فوکل پوائنٹ کا انتخاب
اپنے ارگرد کے مناظر کو زیادہ دلچسپ دکھانے کا ایک بہترین ذریعہ ایک فوکل پوائنٹ (ایک شخص یا چیز کو مرکزی نکتہ بنانا) کا انتخاب ہے، اب وہ دور فاصلے پر موجود درخت ہوسکتا ہے، کوئی شخص یا کوئی نمایاں چیز، کسی بھی شے کا انتخاب فوٹو کو دیکھنے والوں کی توجہ کھینچ لیتا ہے اور انہیں اس تصویر میں دلچسپی لینے پر مجبور کرتا ہے۔

گہرائی کا احساس پیدا کرنا
اچھی تصاویر کئی بار تاثر قائم کرنے میں ناکام رہتی ہیں جس کی وجہ ان میں تصویر والی جگہ کی گہرائی کی عدم موجودگی ہوتی ہے، پیش منظر میں موجد کسی چیز جیسے درخت یا چٹان وغیرہ کو فوکس بنائیں، تصویر کی گہرائی لوگوں کی توجہ کھینچتی ہے اور دیکھنے میں بھی دلچسپ معلوم ہوتی ہے۔

اینگل کے ساتھ تجربہ کرنا
کسی ایک تصویر میں بہت زیادہ عناصر کو دکھانا دیکھنے والوں کے سر پر سے گزر جاتا ہے، کم از کم پس منظر کا استعمال کرتے ہوئے اس جگہ کے کسی ایک حصے کو توجہ مرکز بنائیں، اگر آپ کی تصویر بہت زیادہ بھری ہوئی لگ رہی ہے تو اپنی پوزیشن کو بدل کر دیکھیں یعنی مختلف زاویے سے وہ جگہ یا شخص کیسے نظر آتے ہیں۔ اس طرح کے تجربات والی تصاویر اکثر لوگوں کو بہت زیادہ پسند آتی ہیں۔

لائٹننگ کو چیک کریں
اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ سورج کے طلوع یا غروب ہونے کے وقت ارگر موجود رنگ گرم اور گولڈن ہوتے ہیں، اسی طرح سورج کی پوزیشن دلچسپ سائے بناتی ہے جو تصویر کی دلچسپی بڑھاتے ہیں، بارش یا بادلوں والا موسم ڈرامائی پس منظر کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں اور اس دوران لی جانے والی تصاویر کے دلچسپ نتائج سامنے آتے ہیں۔

تصویر لینے کے دوران سورج آپ کے پیچھے ہو
اگر آپ کسی شخص کو مرکزی نکتہ بنا کر تصویر لے رہے ہیں تو کوشش کریں کہ سورج کی روشنی براہ راست اس پر نہ پڑ رہی ہو، اس طرح کی براہ راست روشنی تصویر کو خراب کرتی ہے۔

فون کو مستحکم رکھیں
اگر آپ اسمارٹ فون سے تصویر لے رہے ہیں تو کوشش کریں کہ تصویر لینے کے دوران کیمرہ ہلے نہیں، ورنہ ہلنے کی صورت میں جو رزلٹ آتا ہے اس کا اندازہ آپ کو خود بھی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*