بنیادی صفحہ / اہم خبریں / قندیل بلوچ قتل کیس، سیلفی کے علاوہ اور بھی تصاویر ہونے کا امکان

قندیل بلوچ قتل کیس، سیلفی کے علاوہ اور بھی تصاویر ہونے کا امکان


ملتان: معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کی ممکنہ طور پر نئی وجوہات سامنے آئیں جن کے مطابق سیلفیوں کے علاوہ اور بھی ایسی تصاویر ہیں جس کی وجوہات کے باعث اداکارہ کو قتل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی جس کے مطابق سیلفی کے علاوہ ایسی متنازع تصاویر موجود ہوسکتی ہیں جن کی بنیاد پر ماڈل کو قتل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی سے مزید تحقیقات اور مزید لوگوں کو شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے۔

پڑھیں: قندیل بلوچ قتل کیس، ملزم عبدالقوی کی اینجیوگرافی آج کی جائیگی

واضح رہے کہ بیٹی کے قتل کے بعد قندیل بلوچ کی والدہ کی درخواست پر مفتی عبدالقوی کو شامل تفتیش کیا گیا، عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کررکھے تھے جس کے بعد انہیں 24 اکتوبر کو گرفتار کر کے جج کے سامنے پیش کیا گیا اور عدالت نے انہیں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔

دورانِ ریمانڈ مفتی القویٰ کے دل میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں اُن کی شریانیں بند ہونے کا انکشاف ہوا جس کی روشنی میں ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر انجیو پلاسٹی کروانے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں: قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کو گرفتارکر لیا گیا

واضح رہے کہ معروف ماڈل اپنے والدین سے ملنے گھر آئیں تو رات کو سوتے ہوئے اُن کے بھائی نے وسیم نے گلا دبا کر اداکارہ کو ہلاک کیا اور جائے واردات سے فرار ہو گیا تھا، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*