بنیادی صفحہ / اہم خبریں / شاہ رخ سے ملاقات کی خواہش مند خاتون چل بسیں

شاہ رخ سے ملاقات کی خواہش مند خاتون چل بسیں


بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیدا ہونے والی کینسر کی مریضہ وہ خاتون چل بسیں جو ایک بار بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان سے ملنا چاہتی تھیں۔

ریلوے کی ریٹائرڈ ملازمہ 60 سالہ ’ارونا پی کے‘ گزشتہ 6 سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں، انہیں ’اوورین اور بلڈ کینسر‘ کا مرض لاحق تھا۔

ارونا پی کے نے رواں برس مارچ میں شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ کی تھی۔

ارونا نے اپنی ٹوئیٹ میں کنگ خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاہ رخ خان کے پیار سے بڑھ کر کسی کا پیار نہیں، اگر میں شاہ رخ خان سے مل لوں گی تو بالکل ٹھیک ہوجاؤں گی‘۔

کینسر کی مریضہ کی جانب سے ٹوئیٹ کیے جانے کے بعد دیگر لوگوں نے بھی شاہ رخ خان کو خاتون سے ملنے کے لیے کہا، اور کئی لوگوں نے سیکڑوں ٹوئیٹس کیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*