بنیادی صفحہ / اہم خبریں / کرپشن کیس میں شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد، گرفتاری کا امکان.

کرپشن کیس میں شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد، گرفتاری کا امکان.


سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے شرجیل انعام میمن سمیت 13 ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست مسترد کردی۔

درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد شرجیل میمن کمرہ عدالت سے باہر آئے اور کچھ دیر بعد وکلا شرجیل میمن کو حصار میں لے کر واپس چیف جسٹس کے کورٹ روم لے گئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

شرجیل میمن اپنے ساتھیوں سمیت احاطہ عدالت میں ہی موجود ہیں جب کہ نیب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے کے لئے عدالت میں ہے اور ان کے باہر نکلنے کا انتظار کر رہی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*