بنیادی صفحہ / اہم خبریں / نیب ریفرنس: اسحٰق ڈار ساتویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش

نیب ریفرنس: اسحٰق ڈار ساتویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش


نیب ریفرنس: اسحٰق ڈار ساتویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش
انعام اللہ خٹک | محمد عمراناپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2017
0

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں وزیر خزانہ ساتویں مرتبہ عدالت میں ٹرائل کے لیے پیش ہوگئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحٰق ڈار کے خلاف پاناما پیپرز کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کی۔

23 اکتوبر بروز پیر کو نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے وفاقی وزیر کے خلاف دو گواہان ، مسعود غنی اور عبدالرحمٰن گوندل کو پیش کیا، جن سے اسحٰق ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے بھی جرح کی۔

دونوں گواہان دو مختلف نجی بینکوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے ملک میں اسحٰق ڈار کے موجود بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے احتساب عدالت کو معلومات فراہم کیں۔

استغاثہ کے پہلے گواه عبدالرحمٰن گوندل نے احتساب عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرایا، نجی بینک سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمٰن گوندل نے عدالت میں اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*