بنیادی صفحہ / اہم خبریں / لاہور: اسٹیج اداکارہ سپنا کے ساتھ ’زیادتی‘ اور تشدد

لاہور: اسٹیج اداکارہ سپنا کے ساتھ ’زیادتی‘ اور تشدد


لاہور میں اسٹیج اداکارہ سپنا چوہدری کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد تشدد کرکے زخمی کردیا گیا۔

اداکارہ نے الزام لگایا کہ چکوال کی یونین کونسل کے چیئرمین کے بیٹے شہریار اور اس کے دوست نے گھر میں گھس کر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر پستول کے پچھلے حصے سے تشدد کرکے زخمی کیا۔

پولیس کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں اسٹیج اداکارہ کے ساتھ زیادتی کی گئی اور انہیں پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سپنا چوہدری کی کزن نے اپنے لین دین کے معاملے پر اداکارہ کے ساتھ زیادتی کروائی۔

پولیس نے کہا کہ گن پوائنٹ پر زیادتی اور تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف میڈیکل رپوٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*