بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پہلی بار سندھ کی مظلوم خواتین نے عمران خان سے مدد کی اپیل کردی ۔

پہلی بار سندھ کی مظلوم خواتین نے عمران خان سے مدد کی اپیل کردی ۔


سانگھڑ کی رہائشی خواتین کی پیپلز پارٹی کے ایم این ای روشن دین جونیجو کے بیٹے اور انصاف کے فیصلے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سندھ کے کلاسیکل وڈیرے مرحوم شاہنواز جونیجو کے پوتے صلاح الدین عرف علائو دین جونیجو و دیگر کے خلاف پریس کانفرنس ۔
سانگھڑ کی دیھ چوٹیاریوں ، دیھ ساہڑ پیر، دیھہ بوچٹاں ، دیھہ جانب ڈھورو اور دیھ بکار میں ہماری 320 ایکڑ زرعی زمین ہے جو میرے والد علی بخش جونیجو کی ملکیت ہے جس کی میں اکلوتی وارث ہوں ۔ زیب النساء
زمین کے 30 ایکڑ رقبے کے فراڈ کے ذریعے تپیدار، سپروائیزر، مختیارکار سانگھڑ اور اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ کے ذریعے جعلی کھاتے بنواکر علاؤالدین جونیجو ، سلیم جونیجو اور یاسین جونیجو نے 100 ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا ہے ۔
سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے وفاق میں نوازشریف کی، ان دونوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کے انصاف کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*