بنیادی صفحہ / پاکستان / سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان،پنجاب میں کارروائیاں،ایک دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان،پنجاب میں کارروائیاں،ایک دہشت گرد ہلاک


فرنٹیئرکور (ایف سی) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 7 دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے بھی 19 دہشت گردوں کو گرفتار لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں ایف سی نے خفیہ اطلاعات پر مستونگ اور روجھان جمالی میں غلام پرنگ اور کلی کنگر کے علاقوں میں کارروائی کی اور سلحہ بھی برآمد کرلیا۔

بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ روز تین مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے تھے جس کے نیتجے میں 40 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ 4 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمیوں میں شامل تھے۔

یہ حملے بلوچستان کے مختلف اضلاع پنجگور، گوادر اور مستونگ میں کیے گئے جہاں سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، 7 افراد جاں بحق
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں ایک دہشت گرد کو ہلاک اور سات دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ سمیت بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں اور ’19 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار’ کرکےبڑی تعداد میں غیرقانونی اسلحہ برآ مد کرلیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان، اٹک، اسلام آباد اور لاہور میں کارروائیاں کیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*