بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سری لنکا چوتھے ون ڈے میں 173 رنز پر ڈھیر

سری لنکا چوتھے ون ڈے میں 173 رنز پر ڈھیر


شارجہ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مابین کھیلے جارہے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھی سری لنکن بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی اور پوری ٹیم 173 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

شارجہ میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ایک مرتبہ پھر غلط ثابت ہوا۔

سری لنکا کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں 2 رنز پر گری جب کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے عثمان خان شنواری نے سری لنکن کپتان اپل تھارنگا کی وکٹیں بکھیر کر ون ڈے کیریئر کا شاندار انداز میں آغاز کیا۔

اس کے بعد نروشن ڈِکویلا نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن وہ 22 رنز بنانے کے بعد وہ جنید خان کی وکٹ بن گئے۔

30 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد دنیش چندیمل اور لہیرو تھیمانے یکجا ہوئے اور آہستہ آہستہ اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا لیکن ابھی انہوں نے دوسری وکٹ کیلئے 29 رنز ہی جوڑے تھے کہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں چندیمل رن آؤٹ ہو کر پویلین واپسی پر مجبور ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر عماد وسیم نے ڈیبیو کرنے والے سدیرا سمارا وکراما کی وکٹیں بکھیر دیں۔

پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پانچویں وکٹ 91 رنز پر گری جب ملندا سریوردنا 13 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے شاداب خان کو متعارف کرایا جنہوں نے پہلی اور دوسری گیند پر سکیگو پرسنا اور تھسارا پریرا کو پویلین لوٹا کر پاکستان کو چھٹی اور ساتویں کامیابی دلائی۔

99 رنز پر سات کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد لہیرو تھریمانے اور اکیلا دھننجیا نے 43 رنز جوڑ کر ٹیم کے آنسو پونچھنے کی کوشش کی لیکن حسن علی نے اپنے نئے اسپیل کے پہلے ہی اوور میں دھننجیا کی اننگز کا خاتمہ کردیا

لہیرو تھری مانے نے نصف سنچری بنا کر کچھ مزاحمت کی لیکن 62 کے انفرادی اسکور پر عماد وسیم نے ان کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا۔

پاکستان کو سری لنکا کی آکری وکٹ کیلئے بھی زیادہ تگ و دو نہیں کرنی پڑی اور حسن علی نے گماگے کو باؤلڈ کر کے سری لنکن ٹیم کی بساط 173 رنز پر لپیٹ دی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*