بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ڈیفنس اینڈسکیورٹی ایکسپو2017 بنکاک میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے تیارہ کردہ جدید اسلحہ کی نمائش

ڈیفنس اینڈسکیورٹی ایکسپو2017 بنکاک میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے تیارہ کردہ جدید اسلحہ کی نمائش


بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز سے بنکاک میں جاری آسیان ممالک کی تین روزہ ڈیفنس اینڈسکیورٹی ایکسپو میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے تیارہ کردہ جدید ہتھیاروں کے سٹال نے غیر ملکی ڈیفنس اورسکیورٹی اداروں کی غیر معمولی توجہ حاصل کرلی ۔نمائش میں پی او ایف کے چئیرمین لیفٹننٹ جنرل عمر فاروق درانی بذات خود وفد کی سربراہی کررہے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے تھائی لینڈ سمیت کئی ممالک کے دفاعی ماہرین کو پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے تیارکردہ اسلحہ کے بارے میں بریفننگ دی ۔واضح رہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری دنیا بھر میں ہونے دفاعی و جنگی ہتھیاروں کی نمائشوں میں بھرپور شرکت کرکے پاکستانی ساختہ جدید اسلحہ کی مارکیٹ میں نمایاں پذیرائی حاصل کرتی آرہی ہے ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*