بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ: ریڈزون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ: ریڈزون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ: ریڈزون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

اسلام آبادپولیس کے مطابق ریڈزون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون میں انٹری بند ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین اور سپریم کورٹ میں پیش ہونے والے سائلین، وکلا اور میڈیا کو ریڈزون میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

اسلام آبادپولیس کے مطابق ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل کیا ہو گا؟ کیا پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی؟ کیا عمران خان پر غلط بیانِ حلفی دینے پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہو گا؟ کیا فوجداری مقدمات قائم کیے جائیں یا پھر پارٹی کو کلین چٹ ملے گی؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان آج صبح دس بجے فیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے کازلسٹ جاری کردی ہے۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔

کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر دو ارکان فیصلہ سنائیں گے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*