بنیادی صفحہ / اہم خبریں / فلمی کیریئر میں کبھی ہراساں کرنے کا واقعہ پیش نہیں آیا،

فلمی کیریئر میں کبھی ہراساں کرنے کا واقعہ پیش نہیں آیا،


لالی وڈ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہےکہ ان کے ساتھ اپنے کیریئر کے دوران کبھی ہراساں کرنے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

اداکارہ ماہرہ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’ورنہ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور یہ فلم طاقت کی کہانی ہے۔ فلم میں اداکارہ کا کردار جنسی زیادتی سے متاثرہ لڑکی ہے جو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا انتقام خود لیتی ہے۔

ماہرہ خان نے فلم کی تشہیر بھی زوروشور سے جاری رکھی ہوئی ہے اور اب انہوں نے فلم کے حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں فلم کے علاوہ بھی کئی اہم معاملات پر کھل کر بات چیت کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلمی کیرئیر کے دوران انہیں کبھی بھی ہراساں کرنے کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے کیوں کہ انہوں نے کم ہی لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے اور یہ ان کی اچھی قسمت تھی کہ انہیں کسی نے ہراساں نہیں کیا۔

لباس کے باعث ہراساں کرنے کے سوال پر ماہرہ خان نے کہا کہ کسی کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ لباس کو دیکھ کر ہراساں کرسکے لیکن یہ ان کی مرضی ہے وہ کس طرح کا لباس پہن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر چھوٹی عمر کی لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پیش آتے ہیں جس کی وجہ ان پر کسی کو نہ بتانے کا خوف سوار ہوتا ہے۔

ماہرہ خان کی فلم ’ورنہ‘ رواں ماہ 17 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں ہارون شاہد اور ضرار خان نے اہم کردار کیے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*