بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ’جبری جسم فروشی‘ کیلئے قید دو خواتین بحریہ ٹاون سے بازیاب

’جبری جسم فروشی‘ کیلئے قید دو خواتین بحریہ ٹاون سے بازیاب


اسلام آباد: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاون کے ایک مکان سے مبینہ طور پر جبری جسم فروشی کے لیے قید کی گئیں دو خواتین کو چھاپہ مار کر بازیاب کرالیا گیا۔

لوئی بھیڑ پولیس نے بحریہ ٹاؤن کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔

مزید پڑھیں: جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ

بہاولپور کے رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے بہنوئی نے انکی بہن کو 2 لاکھ روپے کے عوض بیچ ڈالا تھا جس کے بعد کسی طرح ان کی بہن نے رابطہ کر کے بتایا کہ انہیں بحریہ ٹاون کے فیز 6 میں ایک گھر پر قید کیا گیا ہے۔

لوئی بھیڑ کی پولیس نے گھر پر چھاپے کے دوران دو خواتین کو بازیاب کرایا جنہیں زنجیروں سے جکڑا ہوا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*