کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان اتحاد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں اتحاد کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال کے درمیان مشترکہ پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی زیر صدارت پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے مرکز میں ہوگا جس میں پی ایس پی سے اتحاد اور دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گئی۔ دوسری جانب پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے جس میں معاملے پر غور و فکر اور ایم کیو ایم سے اتحاد کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔